Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور زلمی نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کروادیا

شائع 02 اپريل 2020 01:27pm

پشاور زلمی  کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کرادیا گیا۔

پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چیک پیش کیا جبکہ ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس بھی حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔